
برمنگھم میں آل انگلینڈ اوپن بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے مقابلے جاری ہیں۔عالمی نمبر ایک ڈنمارک کے اینڈرز۔ اینٹانسن اور تھائی لینڈ کے کنلاوٹ۔وتدسرن کا دوسرے مرحلے میں سفر تمام۔۔ٹاپ سیڈ چین کے یو۔کیی کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئے۔
چیمپئن شپ کےدوسرے مرحلے میں دو سیڈڈ کھلاڑی باہر ہوئے۔ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈینش کھلاڑی اینڈرز۔اینٹانسن اور ففتھ سیڈ تھائی لینڈ کے کنلاوٹ کوسٹریٹ سیٹس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اینٹانسن کو تائی پے کے زو۔ویی۔وینگ نے اکیس۔10 اور اکیس۔13سے ہرایا۔
فرانس کے الیکس۔لینیئر نے تھائی لینڈ کے اولمپک سلور میڈلسٹ کنالاوٹ۔وتدسرن کو 22۔بیس اور 21۔پندرہ سے ہرایا۔
ٹاپ سیڈ چین کے شی۔یو۔کیی نے تائیوان کےچو۔ٹائین۔چن کو 21۔گیارہ اور 21۔انیس سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
خواتین میں اولمپک چیمپئن اور نمبر ون سیڈ جنوبی کوریا کی این۔سی۔ینگ نے اسکاٹ لینڈ کی کرسٹی۔گیلمور کو تین سیٹس میں زیر کیا۔
مکسڈ ڈبلز میں رینکنگ میں 270ویں نمبر پر موجود جنوبی کوریا کی ٹیم نے سکستھ سیڈ تائیوان کی ٹیم کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر شائقین کو سرپرائز کیا۔
DATE . Mar/16/2025