بروسیا ڈورٹمنڈ نے بروسیا مونشن گلاڈباخ کو دو گول سے شکست دے دی

News Image

ڈورٹمنڈ:جرمن فٹبال لیگ بنڈز لیگا میں بروسیا ڈورٹمنڈ نے بروسیا مونشن گلاڈباخ کو شکست دے دی۔

ڈورٹمنڈ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان بروسیا ڈورٹمنڈ نے دو گول سے کامیابی سمیٹی۔ کھیل کے10ویں منٹ میں ’جولین برانٹ‘ نے گول کرکے بروسیا ڈورٹمنڈ کو برتری دلائی، فاتح ٹیم کی جانب سے دوسرا گول ’میکسی میلیئن بائر‘ نےکھیل کے اختتامی لمحات میں کیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر بروسیا ڈورٹمنڈ32پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، بائرن میونخ 38پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

DATE . Dec/21/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top