
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور، پنجاب اور پورے پاکستان میں 25 سال بعد منعقد ہونے والی بسنت کی شاندار تقاریب، جشن، اتحاد اور خوشیوں کو دیکھتے ہوئے تقریبات کا وقت بڑھا دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بسنت کی تقریبات کا دورانیہ کل صبح 5:00 بجے تک بڑھایا جا رہا ہے۔
ان کے مطابق یہ توسیع لاہور کے عوام کے لیے ایک انعام ہے جنہوں نے بسنت کو بھرپور نظم و ضبط کے ساتھ منایا اور تمام حفاظتی ایس او پیز کی ذمہ داری سے پابندی کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہریوں سے اپیل کی کہ جشن کو محفوظ انداز میں جاری رکھا جائے، بجلی کی تاروں سے دور رہا جائے، چھتوں کو محفوظ بنایا جائے اور تمام جاری کردہ ہدایات پر عمل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آئیں اس تاریخی بسنت کو سب کے لیے خوشگوار، محفوظ اور یادگار بنائیں۔
DATE . Feb/9/2026


