
سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے پہلے شوہر سے طلاق کے باوجود شوہر کا خاندانی نام نہ ہٹانے کی وجہ بتادی۔
حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی دور سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
میزبان کی جانب سے انٹرویو کے شروع ہوتے ہی اداکارہ کا تعارف بشریٰ بشیر کے نام سے کروایا گیا جس پر اداکارہ نے کہا کہ میرا نام بشریٰ انصاری ہے لیکن کاغذ پر میرا نام بشریٰ بشیر لکھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بہت لوگ کہتے ہیں اپنے نام سے انصاری ہٹا دو لیکن میرا یہ ہی جواب ہوتا ہے کہ میں انصاری نام ہٹا کر لوگوں کو الجھانا نہیں چاہتی، صبا حمید کے نام کے ساتھ بھی یہ ہی ہوا بہت عرصے تک لوگ انہیں صبا پرویز کہتے رہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری دونوں بیٹیاں انصاری ہیں اور انصاری صاحب کو بھی میرا یہ نام رکھنے سے مسئلہ نہیں ہے تو پھر لوگوں کیا ٹینشن ہے۔
واضح رہے اداکارہ کی پہلی شادی اقبال انصاری سے ہوئی تھی، جوڑے کی 2 بیٹیاں بھی ہیں تاہم بدقسمتی سے یہ شادی 36 سال چلنے کے بعد ختم ہوگئی تھی۔
DATE . 4 / Sep/2026
