بلال قریشی نے لاہور ڈرامہ انڈسٹری کو مردہ قرار دیدیا

پاکستان کے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار بلال قریشی نے لاہور کی ڈرامہ انڈسٹری کو مردہ قراردیدیا۔

معروف اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لکھا کہ لاہور میں ڈرامے بننے کا رجحان دم توڑ چکا، ہم لاہوری ہونے کی بنا پر اس حوالے سے افسردہ ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں اس وقت ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی بات کی جائے تو کراچی اس میں پہلے نمبر پر آتا ہے، جہاں ڈرامہ اور فلم سازی کے حوالے سے سب سے زیادہ کام کیا جارہا ہے۔

– Advertisement –

معروف اداکار نے کہا کہ اگر ماضی کی بات کریں تو لاہور فلموں کا مرکز کہلاتا تھا اور بڑے بڑے فنکار جس طرح آج شوبز میں کام کرنے کے لیے کراچی جاتے ہیں، پہلے لاہور کا رخ کیا کرتے تھے۔

پی ٹی وی کا لاہور سینٹر ڈراموں کے حوالے سے ماضی میں ایک نمایاں مقام رکھتا تھا۔ لاہور میں فلم انڈسٹری کے حوالے سے کئی بڑے اسٹوڈیو بھی قائم تھے۔ جہاں سے بڑے بڑے اور عظیم فنکاروں نے اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بلال قریشی شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ، بجلی کے بھاری بل اور ٹیکس عائد کرنے پر حکومت پر برس پڑے تھے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار نے اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

سوناکشی سنہا نے شوہر کے ہمراہ دیوالی پارٹی کی تصاویر شیئر کردیں

اداکار نے انسٹااسٹوری میں عوام کی داد رسی کی اور لکھا کہ ’ہرسال گرمی میں لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بل، غریب رو رہے ہیں لیکن آپ لوگوں نے ٹیکس لگا لگا کر عوام کو پاگل کردیا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے۔‘

Comments

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top