بلوچستان حکومت کی پالیسیاں دیرپا نتائج کی حامل ہوں گی: سینیٹر منظور احمد کاکڑ

کوئٹہ — بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں اور اتحادی جماعتوں کے تعاون سے جو پالیسیاں مرتب کر رہی ہے، ان کے دور رس اور مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان کا ہر باسی کھوکھلے نعروں کو مسترد کرکے ان حقیقی اقدامات کو سراہ رہا ہے جو عوامی فلاح اور ترقی کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ سینیٹر منظور کا کہنا تھا کہ بعض عناصر مختلف حیلے بہانوں سے احتجاج اور دھرنوں کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو کسی صورت بھی بلوچستان کے مفاد میں نہیں۔

سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا کہ کچھ لوگ بلند و بانگ نعرے لگا کر صرف اپنی سیاسی کشتی پار لگانا چاہتے ہیں، مگر بلوچستان کے عوام اب سیاسی مفادات کی خاطر نفرت کی سیاست کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ بلوچستان حکومت نے صوبے کی ترقی، خوشحالی اور عوامی مفادات کی تکمیل کے لیے ترجیحی منصوبوں کا آغاز کر دیا ہے، جن کے ثمرات جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔

DATE . Apr/15/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top