
لاہور:مریم نواز شریف نے بلوچ ثقافت کے دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے ہر صوبے کی ثقافت قابل احترام اور ملک کی پہچان ہے۔انہوں نے کہا کہ پھول الگ سہی لیکن گلدستہ ایک ہے، بلوچ ثقافت بہت دلکش ہے۔ باوقار سفید پگڑی، بلوچی کڑہائی سے مزین ملبوسات اور بلوچی رقص ہر دل کو بھاتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہر ثقافتی یوم خوبصورت روایت اور اپنی اقدار سے جڑے رہنے کا عہد ہے۔ بلوچ ثقافت محبت، بہادری اور مہمان نوازی کی علامت ہے اور بلوچ روایات محبت اور جرات کا حسین امتزاج پیش کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو اپنے ورثے سے روشناس کرانے کے لیے ثقافتی روایات کا فروغ ناگزیر ہے۔ دورہ کوئٹہ کے دوران شاندار میزبانی اور دلفریب ثقافت نے اُن کا دل موہ لیا۔
DATE . Mar/3/2026


