
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق الخوارج کے بزدلانہ حملے میں 9 معصوم شہری شہید اور 16 زخمی ہونے کی اِطلاع- خارجیوں نے افطار کے وقت جب بنوں بازار میں رش تھا، بارود سے بھری دو گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ خارجیوں نے ایک بارود سے بھری گاڑی بازار سے ملحقہ ایریا میں پھاڑی جسکی وجہ سے معصوم شہری شہید اور زخمی ہوئے اور قریبی مسجد بھی شہید ہو گئی۔
فتنہ الخوارج کے خارجیوں کا ماہ رمضان میں افطار کے وقت معصوم شہریوں اور مسجد کو نشانہ بنانا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ان خارجیوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ سیکیورٹی فورسز کا تمام خارجیوں کے صفایا تک کلیرنیس آپریشن جاری رہے گا۔
DATE . Mar/5/2025


