
بنگلادیش نے پاکستان کے متبادل کے طورپر ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔
ایشین ہاکی فیڈریشن نے بی ایچ ایف کو ایونٹ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی تھی، بنگلا دیش ہاکی ٹیم پاکستان ہاکی ٹیم کے متبادل کے طور پر ایونٹ میں شامل ہوگی۔
ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک بھارت میں ہوگی، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے موجودہ صورتحال میں ٹیم بھارت بھیجنے سے منع کردیا تھا کیونکہ پی ایچ ایف نے ایونٹ کا وینیو تبدیل کرنے یا پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کا کہا تھا۔

پی ایچ ایف کے مؤقف میں تبدیلی نہ آنے کے باعث ایشین ہاکی فیڈریشن نے متبادل ٹیم بنگلادیش کو شامل کیا۔
ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی کے ڈراز کا اعلان آج ہو گا، جس میں میزبان بھارت، چین، جاپان ، ملائیشیا، ساؤتھ کوریا اور بنگلا دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔
DATE . 9/Oct/2026
