بٹ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا،عاصم جاوید کی انتظامی و عملی امور اور کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ

اہور۔18نومبر (اے پی پی):ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے انتظامی و عملی امور اور کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ سپیشل اسسٹنٹ ٹو وزیر اعلی سلمی بٹ نے سٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹری کا معائنہ بھی کیا۔سلمی بٹ نے کہا کہ محدود وسائل کے ساتھ پہلے کی نسبت آپریشنز، لیب ٹیسٹنگ،لائسنسنگ میں اضافہ قابل ستائش ہے ۔ای پروکیومنٹ اور پیپر لیس پالیسی، لائسنس رجسٹریشن کی جدت پر فی الفور عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ آج کی عورت سخت محنتی جبکہ اپنی خوراک اور صحت کے حوالے لاپرواہی کر رہی ہے۔ ہماری خواتین فیملیز کی دیکھ بھال میں اپنی صحت کو مسلسل نظرانداز کر رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بچیوں اور خواتین کی اچھی صحت کے لئے نیوٹریشن گائیڈ پروگرامز کا صوبہ بھر میں آغاز کیا جائے گا۔شہروں کے ساتھ ساتھ دیہاتوں قصبوں میں بھی نیوٹریشن گائیڈ اینڈ سکریننگ کیمپس لگائے جائیں گے۔

فوڈ بزنس فیسیلیٹیشن اور نیوٹریشن پروگرام کا دائرہ کار یونین کونسل لیول تک وسیع کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ خوراک کی تیاری سے مارکیٹ میں سپلائی تک تمام مراحل کی کڑی نگرانی کو یقینی بنائی جائے۔ بنیادی غذا دودھ، گوشت اور روز مرہ استعمال ہونے والے مصالحہ جات معیاری ہوں گے تو ہم صحت مند ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قیام کا مقصد خوراک کا کاروبار کرنے والوں کی قوانین کے حوالے سے رہنمائی اور اصلاح کرنا ہے ۔ پنجاب فوڈاتھارٹی عوام کی صحت کا محافظ ادارہ ہے،ملاوٹ مافیا کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کے مکمل خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔

DATE . NOV / 19 /2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top