بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا جائے گا،محمد اسحاق ڈار کی سعودی وزیرِ خارجہ سے گفتگو

News Image

اسلام آباد:نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔  
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شہزادہ فیصل بن فرحان کو بھارت کی طرف سے اعلان کردہ یکطرفہ اقدامات کے تناظر میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مزید اشتعال انگیز اقدامات سے خبردار کیا۔ انہوں نے کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر مشاورت اور رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

DATE . APR/26/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top