ٹنڈو محمد خان: آج ملک بھر کی طرح ٹنڈو محمد خان میں بھی بھارتی جارحیت کے خلاف عظیم کامیابی کی یاد میں یومِ تشکر منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خرم کریم سومرو نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا اور بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔سید اعجاز حسین شاہ بخاری نے کہا کہ بھارتی فوج کی شکست پر قوم آج یومِ تشکر منا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بے گناہ شہریوں کی شہادت پر بھارت نے عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی کی ہے۔ ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی اور وطن کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
Date.May/16/2025