بھارتی یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ کی سوشل میڈیا سے آمدن سامنے آگئی

بھارتی یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ کی سوشل میڈیا سے آمدن سامنے آگئی
مشہور یوٹیوب شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ میں والدین سے متعلق تضحیک آمیز اور قابلِ اعتراض بیان دینے کی وجہ سے یوٹیوبر تنازع میں گھرے ہوئے ہیں/ فائل فوٹو

بھارتی یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ ان دنوں تنازع میں گھرے ہوئے ہیں اور ایسے میں ان کی سوشل میڈیا سے آمدن بھی سامنے آگئی ہے۔

 مشہور یوٹیوب شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ میں والدین سے متعلق تضحیک آمیز اور قابلِ اعتراض بیان دینے کی وجہ سے ان دنوں رنویر الہ آبادیہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

اب حال ہی میں رنویر الہٰ آبادیہ کے اثاثوں کی مجموعی مالیت اور ماہانہ آمدن کے بارے میں تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

رنویر الہ آبادیہ نے پوڈ کاسٹ ’دی رنویر شو‘ سے شہرت حاصل کی جس میں بھارت کے مشہور اداکار اور دیگر فنکار شرکت کرچکے ہیں جب کہ ان کے فالوورز کی فہرست میں کئی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق رنویر الہ آبادیہ کی یوٹیوب، پوڈکاسٹ، دیگر بزنس اور برانڈز سے حاصل ہونے والی نیٹ ورتھ تقریباً 60 کروڑ بھارتی روپے ہے جو کہ ماہانہ 35 لاکھ کے قریب بنتے ہیں۔

اس کے علاوہ رنویر کے مشہور پوڈکاسٹ کی آمدنی 5 سے 7 لاکھ روپے ایک شو کی ہوتی ہے۔

DATE . Feb/14/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top