بھارت اور آئرلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ بدھ کوکھیلا جائےگا

راجکوٹ۔14جنوری (اے پی پی):بھارت اور آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل (بدھ کو) سوراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔

میزبان بھارت کی خواتین ٹیم کو مہمان آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

بھارت کی خواتین ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں مہمان آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں 116 رنز سے شکست دی تھی۔

آئر لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم ان دنوں بھارت کے دورہ پر ہے جہاں اس کی میزبان خواتین ٹیم سے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز جاری ہے ،جس کے دو میچز کھیلے جا چکے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ بھارتی ٹیم کی قیادت سمرتی مندھانا کریں گی ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کل (بدھ کو) کھیلا جائے گا۔

سیریز کے تینوں ایک روزہ کرکٹ میچز سوراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، راجکوٹ میں کھیلے جائیں گے۔

DATE . JAN/15/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top