
اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے بے بنیاد اور گمراہ کن بھارتی الزامات کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سرحد پار تشدد کو فروغ دے رہا ہے۔
اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے صائمہ سلیم نے کہا کہ خطے کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بھارت پراکسی گروپس استعمال کررہا ہے ، بھارت میں اقلیتوں پر ظلم ڈھایا جارہا ہے ، انہیں آزادی کے ساتھ عبادت کی اجازت نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو دبانا اب بھارتی حکومت کی سرکاری پالیسی بن چکی ہے، گجرات فسادات کو دنیا آج بھی ظلم و بربریت کے طور پر یاد کرتی ہے۔
پاکستانی قونصلر کا کہنا تھا کہ بھارت میں اسلاموفوبیا کو سیاست میں معمول اور میڈیا میں فخر سمجھا جا رہا ہے ۔
DATE . Sep/27/2025