روس کی سیکورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدوِ ید یف نے بیجنگ میں چین کے صدر شی چن پنگ سے ملاقات کی اور انہیں صدرولادیمیر پوٹن کا اہم پیغام پہنچایا ۔ملاقات میں شام اور یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چین کے صدر نے روس کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے بدلتےہوئے عالمی منظر نامے میں قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
DATE. DEC /14/2024