شی جن پھنگ نے کہا کہ مشکلات کے باوجود یادگاری تقریب میں شرکت کے لئے صدر سوبیانتو کا دورہ چین فریقین کے تعلقات کو اہمیت دینے اور چینی عوام کے ساتھ انڈونیشیائی عوام کی مخلصانہ دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔ چین ، صدر سوبیانتو کی گورننس، انڈونیشیا میں تیز رفتار امن و استحکام کی بحالی اور انڈونیشیا کی ترقی کی حمایت کرتا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ بین الاقوامی صورتحال کیسے تبدیل ہوتی ہے ، چین پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں اور بانڈونگ روح کو فروغ دینے کے لئے انڈونیشیا کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے ، اور اعلیٰ سطح پر چین انڈونیشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔
پربووو سوبیانتو نے ملکی صورتحال سے چینی صدر کو آگاہ کیا اور بتایا کہ صورتحال مستحکم ہو رہی ہے۔ انڈونیشیا اور چین اچھے اور سچے دوست ہیں۔ چین کے ساتھ تعلقات انڈونیشیا کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہیں۔ انڈونیشیا ، دوطرفہ تعلقات میں مزیدثمرات کو فروغ دینے اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لئے چین کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے۔
DATE . Sep/3/2025