
اسلام آباد: چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ سینیٹر روبینہ خالد نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی غریب طبقے کی مدد کا ایک اہم اور مؤثر پروگرام ہے جس سے ایک کروڑ افراد مستفید ہو رہے ہیں۔
روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی کو شفاف انداز میں چلایا جا رہا ہے اور اس پروگرام کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے، جو اس کی کارکردگی کا ثبوت ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ بینظیر ہنرمند پروگرام پاکستان کے نوجوانوں کو روزگار کے قابل بنانے اور خود انحصاری کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اہم قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والی نسلوں کے لیے ایسے بہترین منصوبے شروع کرنے کی ضرورت ہے جو انہیں خود مختار بنائیں۔
DATE . July/29/2025