تاریخی ورثے کی بحالی کیلئے لاہور اتھارٹی فار ہیری ٹیج ریوائیول قائم،ہیری ٹیج ایریاز کی بحالی کے لئے جامع پلان طلب

لاہور-حکومت پنجاب نے تاریخی ورثے کی بحالی اور اسے محفوظ کرنے کیلئے لاہور اتھارٹی فار ہیری ٹیج ریوائیول (لہر) قائم کردی۔
یہ فیصلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ محمد نواز شریف “لہر” (LAHR ) کے سٹیرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے،متعلقہ افسران پر مشتمل” لہر” کی ذیلی فنکشنل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ۔
اجلاس میں لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات کی نشاندہی اور ہٹانے پر اتفاق کیاگیا،محمد نوازشریف نے متاثرین کوکاروبار کے لئے متبادل جگہ دینے اور معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی۔
اجلا س میں لاہور کے ہیری ٹیج ایریاز کی بحالی کے لئے جامع پلان طلب کرلیاگیا،تمام زونز میں ہیری ٹیج ایریاز کی بحالی کے لئے بیک وقت کام شروع کرنے کی تجویز پر اتفاق کیاگیا۔
اجلاس میں نیلا گنبد کی اصل صورت بحال کرنے کے لئے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا جبکہ سرکلر روڈ، باغیچیاں اور بدرو کو اصل حالت میں بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سرکلر روڈ اور تاریخی دروازوں کے اطراف میں تجاوازت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے بھاٹی گیٹ اور دیگر دروازوں کا منظر نامہ واضح کرنے کے لئے رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایت کی۔
اس کے علاوہ شاہی قلعہ،مقابرجہانگیر ونور جہاں، شالا مار باغ، کامران کی بارہ دری اور دیگر مقامات کو بھی بحال کرنے پر اتفاق ہوا،شاہ عالم مارکیٹ تا بھاٹی تک پیدل گزرگاہ بنانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔
محمد نواز شریف نے کہا کہ پرانا لاہور بہت خوبصورت ہے، اصل حالت میں بحال کیا جانا ضروری ہے،تاریخی ورثے کی کھوئی ہوئی میراث واپس لانا قومی فریضہ سمجھ کر سرانجام دیا جائے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نےکہا کہ قدیم لاہور کی بحالی پر کام کررہے، چند سال میں شہر کی اچھی شکل نظر آئے گی،لاہور کے تاریخی دروازوں کو قدیمی شکل میں بحال کیا جائے گا

DATE . Mar/17/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top