
تاشقند میں وزیراعظم نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف سے ملاقات کی۔
کانگرس سینٹر تاشقند پہنچنے پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ازبک صدر اور وزیراعظم پاکستان نے ایک دوسرے کو اپنی ٹیم کے ارکان کا تعارف بھی کرایا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقاتیں ہورہی ہیں، وزیراعظم اور ازبک صدر مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
دونوں رہنما پاک ازبکستان مشترکہ بزنس فورم میں بھی شرکت کریں گے۔
وزیراعظم تاجکستان کا دورہ مکمل کر کے آج ہی ازبکستان کے دورے پر پہنچے ہیں۔
DATE . Feb/26/2025