ترک فوج کا C-130 طیارہ گرکر تباہ، 20 اہلکار جاں بحق

News Image

انقرہ:ترک فوج کارگو طیارہ سی-130 آذربائیجان سے واپسی کے دوران جارجیا میں گر کر تباہ ہوگیا۔ جہار میں سوار تمام 20 فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ترک وزیر دفاع نے طیارے کے تباہ ہونے اور اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کارگو جہاز آذربائیجان کی سرحد کے قریب جارجیا میں گرکر تباہ ہوا ۔طیارہ آذربائیجان سے اڑان بھرنے کے بعد ترکیے واپس جا رہا تھا ۔۔ترک وزیر دفاع نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں ہلاک ہونیوالے اہلکاروں کی تصاویر بھی شیئر کیں ۔حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
صدر رجب طیب اردوان نے طیارہ حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

DATE . Nov/14/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top