تفریح کے عالمی دن پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پیغام

News Image

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تفریح کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تفریح نہ صرف ذہنی تناؤ کم کرتی ہے بلکہ جسمانی اور ذہنی صحت کو بھی بہتر بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند اور خوشگوار زندگی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، شہری اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے لیے پارکوں اور تفریح گاہوں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مری میں سیاحوں کے لیے گلاس ٹرین متعارف کرائی جا رہی ہے جبکہ لاہور تا اسلام آباد بلٹ ٹرین منصوبہ بھی سیرو تفریح کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ صوبے کے تمام پارکوں کو خواتین اور بچوں کی سیفٹی یقینی بنانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

DATE . Nov/3/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top