
لاہور:وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے لاہور میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسافر پلوں اور ریلوے برجز کی ایمرجنسی بنیادوں پر فوری انسپکشن کی جائے تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔ انہوں نے سخت الفاظ میں کہا کہ اگر کسی کی غفلت کی وجہ سے انسانی جان کو نقصان پہنچا تو وہ خود مدعی ہوں گے۔
حنیف عباسی نے ریلوے حکام کو ہدایت دی کہ پاکستان ریلوے کے 155 اسٹیشنوں کو 31 دسمبر تک ہر صورت شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے تاکہ توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دیا جا سکے۔ علاوہ ازیں، انہوں نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر 25 جون تک ایسکیلیٹر چلانے کی ہدایت بھی دی۔
اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے اے جی ایم انفراسٹرکچر کو افسران کی استعداد کار بڑھانے کی بھی ہدایت دی تاکہ سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی مزید بہتر ہو سکے-
DATE . JUN/11/2025