تم ہمارے بادشاہ نہیں ہو، آسٹریلوی خاتون سینیٹر کنگ چارلس پر برس پڑیں خاتون ایک منٹ تک کنگ چارلس پر چیختی رہیں

برطانوی بادشاہ کنگ چارلس کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب آسٹریلوی پارلیمنٹ ہاؤس میں خطاب کے دوران خاتون سینیٹر نے انہیں کھری کھری سنادی۔

رپورٹس کے مطابق خاتون سینیٹر لیڈیا تھورپ نے دارالحکومت کینبرا میں تقریباً ایک منٹ تک چیخ چیخ کر تقریب میں خلل ڈالا، یہاں تک کہ انھیں سیکیورٹی اہلکار باہر نکال کر لے گئے۔

خاتون نے کہا تم ہمارے بادشاہ نہیں ہو، تم ہمارے لوگوں کی نسل کشی کے مرتکب ہوئے ہو۔

 

 

خاتون سینیٹر نے بادشاہ چارلس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تم ہماری خودمختاری کے مالک نہیں ہو ہمیں ہماری سرزمین واپس کرو۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ خاتون نے نکلتے نکلتے بھی نوآبادکاری کو گالیاں دیں لیکن ویڈیو میں انھیں سنسر کیا گیا۔

King Charles

 

australian senator

 

heckles

 

australia visit

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top