تھائی لینڈ کے سیکنڈسیڈ کنلاوُت وٹیدسرن، تائیوان کے چیا ہاؤ لی اورسنگاپور کے کین یو لو انڈونیشیا اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے

News Image

جکارتہ میں جاری ایونٹ کے دوسرے روزمینز سنگلز میں کنلاوُت وٹیدسرن نے تائیوان کے’ تو۔وی۔ وانگ‘ کو محض 38 منٹ میں سٹریٹ سیٹس میں اکیس۔14،اور اکیس۔12سے ہرایا۔ راؤنڈ آف 16 میں کنلاوُت کا مقابلہ تائیوان کے چیا ہاؤ لی سے ہوگا۔
سنگاپور کے کین یو لو نے بھارت کے کرن جارج کو بائیس۔20 اور اکیس۔9 سے شکست دی۔
خواتین سنگلز میں جاپان کی ٹوموکا۔میازاکی نے کینیڈا کی مشیل لی کو انیس۔21، اکیس۔14اور پچیس۔23سے مات دی۔
چین کی ’یو۔ ہان‘ نے سنگاپور کی ’جیا۔ من۔ یئو‘ کواکیس۔19، اور اکیس۔19سے ہرا کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

DATE . JUN/5/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top