تھیٹر کا عالمی دن ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کاپیغام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے تھیٹر کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تھیٹر معاشرتی اقدار کی عکاسی اور شعور فراہم کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تھیٹر فن وثقافت کا آئینہ دار ہے اورتھیٹر کو مثبت اور باوقار تفریح کا ذریعہ بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے آرٹسٹ فنڈ قائم کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تھیٹر پاکستان کے مثبت تشخص اور تہذیبی ورثے کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرسکتا ہے ۔

DATE . Mar/28/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top