
آکلینڈ – تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے کیویز کو9وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں اپنی امیدوں کو زندہ رکھا۔
پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، نیوزی لینڈ کی ٹیم 19.5اوورز میں 204رنزبناکر آؤٹ ہوئی۔،مارک چاپ مین نے 94رنز کی اننگز کھیلی، کپتان مائیکل بریسویل نے 31رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے حارث رؤف نے تین، شاہین شاہ آفریدی، عباس آفریدی اور ابرار احمد نے2،2کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔
پاکستان نے 205رنز کا بظاہر مشکل نظر آنے والا ہدف ایک وکٹ پرچار اوورز قبل ہی حاصل کرلیا، اوپنر حسن نواز نے شاندار بلے بازی کی اور 45گیندوں پر105رنز کے ساتھ بیٹ کیری کیا،ان کی اننگز میں 7چھکے اور10چوکے شامل تھے،کپتان سلمان علی آغا 51رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے،محمد حارث نے 41رنز جوڑے۔
کیریئر کی پہلی سنچری بنانے والے حسن نواز پلیئر آف دی میچ قرار پائے،پانچ میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم کو دو۔ایک کی برتری حاصل ہے
DATE . Mar/22/2025