“تین پہلوؤں کو یقینی بنانا”: روس یوکرین تنازعہ کے حل کی چینی تجویزبیجنگ () حال ہی میں چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں جرمن چانسلر فریڈرش میرس کے ساتھ ملاقات کے موقع پر یوکرین کے بحران کے حوالے سے “تین پہلوؤں کو یقینی بنانے” کی اہم تجویز پیش کی۔ یوکرین بحران پر روس، امریکہ اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کے تین ادوار مکمل ہونے اور اہم مسائل پر بات چیت شروع ہونے کے پس منظر میں چین کی جانب سے “تین پہلوؤں کو یقینی بنانے” کی تجویز بلاشبہ مذاکرات میں تعطل کو توڑنے اور تنازعات کے مکمل اور دیرپا حل کو فروغ دینے کے لیے ایک حقیقت پسندانہ اور طویل مدتی چینی حل فراہم کرتی ہے۔یوکرین کا تنازعہ گزشتہ چار سال سے جاری ہے۔ علاقائی خودمختاری اور سلامتی کی ضمانتیں مذاکرات میں بنیادی اختلافات رہے ہیں جبکہ بعض بیرونی قوتوں کی طرف سے ماحول کو بگاڑنے کے باعث امن عمل متعدد چیلنجز کا شکار رہا۔ آخر کار مذاکرات کے پیچیدہ مرحلے میں داخل ہونے پر، تمام فریقوں کے سامنے کلیدی سوالات یہ ہیں کہ بات چیت کو مزید موثر اور معاہدے کو مزید پائیدار کیسے بنایا جائے۔ چین کی جانب سے تجویز کردہ “تین پہلوؤں کو یقینی بنانا” موجودہ مذاکرات میں مرکزی مسائل کو درست طریقے سے حل کرتا ہے اور مسئلہ پرمرکوز ہونے کے ساتھ بحران کے پرامن حل کے لیے ایک مکمل منطقی لوپ تیار فراہم کرتا ہے۔ یہ نہ صرف مذاکرات کی موجودہ عملی ضروریات کو پورا کرتا ہے بلکہ پائیدار امن کی مضبوط بنیاد بھی فراہم کرتا ہے۔”تمام فریقوں کی مساوی شرکت کو یقینی بنانا” براہ راست مذاکرات میں بیانیے کو پیش کرنے میں عدم توازن کو دور کرتا ہے۔ بلاک تصادم کی ذہنیت کو ترک کرکے تمام فریقوں کے برابری کی بنیاد پر بات کرنے اور مشاورت کویقینی بنانے سے ہی ایک امن معاہدے کو اتفاق رائے کی مضبوط بنیاد حاصل ہو سکتی ہے۔ ” تمام فریقوں کے معقول تحفظات کو مدنظر رکھنے کو یقینی بنانا” مذاکرات میں متضاد مفادات کے مخمصے کو ختم کرتا ہے۔ روس اور یوکرین دونوں کی سلامتی اور ترقی کے تقاضوں کا خیال رکھ کر ان کا جواب دیا جانا چاہیے۔ یہ فریقین میں اعتماد پیدا کرنے اور تصادم کے جذبات کو دور کرنے کی کلید ہے۔ “مشترکہ سلامتی کے حصول کو یقینی بنانا” یکطرفہ سیکیورٹی کے تنگ فریم ورک سے ماورا ہو کر مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی اور پائیدار سیکیورٹی کے تصور کی رہنمائی کرتا ہے تاکہ تمام فریقوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک پائیدار امن فریم ورک کی تعمیرکی جائے اور تنازعات کے پوشیدہ خطرات کو جڑ سے ختم کیا جائے۔”تین پہلوؤں کو یقینی بنانے” کی تجویز محض اتفاقی نہیں ہے،بلکہ یہ امن مذاکرات کو فروغ دینے اور بحران کے سیاسی حل پر زور دینے کے لیے چین کے دیرینہ عزم کا فطری تسلسل ہے۔ یوکرین بحران کے آغاز کے بعد سے، چین ہمیشہ امن کے ساتھ کھڑا رہا، حقائق اور انصاف کے اصول پر کاربند رہا، آگ میں ایندھن ڈالنے یا فریق بننے سے دوررہا بلکہ ٹھوس اقدامات کے ساتھ امن کی بحالی کے لیے اپنی بھرپور کوششیں کرتا رہا ہے۔ یوکرین بحران کے سیاسی حل کے حوالے سے چین کے موقف کی پیشکش سے لے کر تمام فریقوں کے ساتھ اتفاق رائے کے حصول کے لیے مسلسل رابطے تک، اور اب مذاکرات کے لیے مخصوص رہنمائی فراہم کرنے کے لیے “تین پہلوؤں کو یقینی بنانے” کی تجویز دینے تک، چین کا ہر بیان اورہر اقدام امن عمل کے لیے چین کے پختہ عزم اوراپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو ظاہر کرتا ہے۔ اس وقت زیادہ سے زیادہ ممالک کو یہ ادراک ہو رہا ہے کہ فوجی ذرائع سے بنیادی مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ تمام فریقین کے معقول مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے ہی حقیقی اور دیرپا امن حاصل کیا جا سکتا ہے۔ “تین پہلوؤں کو یقینی بنانا” اس اتفاق رائے کا جوہر اور مزید ارتقاء ہے۔اختلافات کو حل کرنے اور اتفاق رائے پیدا کرنے میں وقت اور صبر کی ضرورت ہے۔ جب تک بات چیت جاری رہتی ہے، امن کی امید قائم رہتی ہے۔ روس، امریکہ اور یوکرین کے درمیان جاری سہ فریقی مذاکرات میں اب تمام فریقین مرکزی مسائل پر توجہ مرکوز کرنا شروع کر رہے ہیں۔ یہ “تین پہلوؤں کو یقینی بنانے” کے نفاذ کا ایک سازگار موقع فراہم کرتا ہے۔ تمام فریقوں کو زیرو سم گیم کی ذہنیت کو ترک کر کے مساوی مشاورت کے ذریعے ایک دوسرے کے جائز خدشات کا خیال رکھنا ہوگا تاکہ مشترکہ سلامتی کے فریم ورک کے تحت باہمی مفادات کی زیادہ سے زیادہ تلاش کی جائے۔ یورپ میں طویل مدتی امن و امان خطے کے تمام ممالک کی مشترکہ کوششوں اور عالمی برادری کی تعمیری شراکت پر منحصر ہے۔ بیرونی قوتوں کو چاہیے کہ وہ شعلے بھڑکانا بند کرکے علاقائی بحرانوں کو جیو پولیٹیکل گیمز میں سودے بازی کے طور پر استعمال کرنے کے بجائے امن عمل کے لیے سازگار حالات پیدا کریں۔چین کی جانب سے “تین پہلوؤں کو یقینی بنانے” کی تجویز نے روس-یوکرین تنازعہ کے بنیادی حل کے لیے واضح راستے کی نشاندہی کی ہے اوریہ عالمی امن و ترقی کے لئے چین کی دانشمندی اورحل ہے۔ چین امن کے لیے سازگار تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا اور تمام فریقوں کو بات چیت اور گفت و شنید کے ذریعے اتفاق رائے حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔ یقین ہے کہ جب تک تمام فریق نیک نیتی سے کام کرتے ہوئے ایک ہی سمت میں آگے بڑھیں گے، اور “تین پہلوؤں کو یقینی بنانے” کی رہنمائی میں امن کے لیے اپنی کوششوں کو متحد کریں گے، وہ یقیناً مذاکرات میں تعطل کو توڑنے، ایک منصفانہ، دیرپا اور پابند امن معاہدے تک پہنچنے میں کامیاب ہوں گے، اور یورپی سرزمین پر امن کی دھوپ دوبارہ چمکے گی۔

Date . Mar/2/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top