جاپانی کلب کاواساکی فرنٹیلز اور سعودی کلب الاھلی ایشئن فٹبال چیمپئنز لیگ کے فائنل میں

ایشئن فٹبال چیمپئنز لیگ ایلیٹ کا فائنل جاپانی کلب کاواساکی فرنٹیلز اور سعودی کلب الاھلی کے درمیان کھیلا جائے گا۔سیمی فائنل میں کاواساکی۔فرنٹیلز سعودی کلب النصر ، جبکہ الاھلی نے ہم وطن کلب الہلال کو شکست دی۔جدہ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں کاواساکی نےکرسٹیانو رونالڈ کی ٹیم النصر کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہراکر پہلی مرتبہ کانٹی نینٹل فائنل میں جگہ حاصل کی ۔کھیل کے دسویں منٹ میں تاتسویا۔ایتو نے گول کرکے کاواساکی کو برتری دلائی۔جسے 28ویں منٹ میں النصر کےسادیو مانے نے برابرکیا۔41منٹ میں یوتو۔اوزیکی نے ایک بار پھر کاواساکی کو سبقت دلائی۔76ویں منٹ میں اکی ہیرو۔لیناگا نے کاواساکی کی پوزیشن مستحکم کی۔ کھیل کے اختتام سے تین منٹ قبل ایمن۔یحییٰ نے النصر کے لئے گول کیا تاہم اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔دوسرے سیمی فائنل میں سعودی کلب الاھلی نے ہم وطن ٹیم الہلال کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کی-

Date . May/2/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top