
جاپان میں ریچھوں کو آبادی سے دور رکھنے کے لیے بھونکنے والے ڈرون تعینات کردیے گئے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے جاپان کے شہر ہدا میں ریچھوں کو آبادی سے دور بھگانے کے لیے ڈرون کا استعمال شروع کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہدا کے آبادی والے علاقوں میں استعمال کیے جانے والے ڈرون اسپیکر سے لیس ہیں جن کے ذریعے شکاری کتوں کی آوازیں بجائی جاتی ہیں۔
دوسری جانب ریچھوں کو آبادی سے دور رکھنے اور پہاڑوں کی گہرائی میں بھگانے کے لیے آتش بازی بھی کی گئی۔
واضح رہے کہ رواں سال جاپان میں اپریل سے اب تک ریچھوں کے حملوں میں 220 افراد زخمی ہو چکے ہیں جب کہ ریچھ مختلف باغات کے پھلوں کو بھی کافی نقصان پہنچا چکے ہیں۔
DATE . Nov/18/2025

