جاپان کی دوبارہ عسکریت پسندی خطے کے امن کے لیے حقیقی خطرہ بن چکی ہے، چینی وزارتِ خارجہ

جاپان اپنے ہمسایہ ممالک سے مبینہ خطرات کا جھوٹا بیانیہ گھڑ رہا ہے، تر جمان

بیجنگ ()
جاپان کی جانب سے بحرالکاہل جزائر میں فوجی تنصیبات قائم کرنے اور جہاز شکن میزائل تعینات کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیئن نے کہا کہ جاپان کا یہ اقدام اس بات کا ایک اور ثبوت ہے کہ وہ تیزی سے دوبارہ عسکریت کی راہ پر گامزن ہے۔
ترجمان نے کہا کہ دوسری جنگِ عظیم کے دوران جاپان نے جارحیت اور توسیع پسندی کا راستہ اختیار کرتے ہوئے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا، جس سے ایشیا کے ہمسایہ ممالک اور پوری دنیا کو گہرے نقصانات اٹھانا پڑے۔آج بھی جاپان نہ صرف اپنی تاریخ پر غور و فکر کرنے سے گریز کر رہا ہے بلکہ پرانے ہتھکنڈے اپناتے ہوئے مسلسل ہمسایہ ممالک سے مبینہ خطرات کا جھوٹا بیانیہ گھڑ رہا ہے تاکہ اپنی فوجی توسیع کے عزائم پر پردہ ڈال سکے۔
ترجمان نے کہا کہ حقائق ثابت کرتے ہیں کہ جاپان کی دوبارہ عسکریت پسندی علاقائی امن و استحکام کے لیے ایک حقیقی خطرہ بن چکی ہے اور عالمی برادری کو اس پر انتہائی چوکس رہنا چاہیے۔انہوں نے جاپان پر زور دیا کہ وہ بے بنیاد پروپیگنڈا اور چین کے خلاف الزامات لگانا بند کرے، سنجیدگی سے اپنا احتساب کرے، تاریخ سے سبق سیکھے اور غلط راستے پر مزید آگے نہ بڑھے۔

DATE . 7/Aug/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top