
جدہ ائیرپورٹ کو 45 منٹ کی بندش کے بعد پروازوں کیلئے کھول دیا گیا۔
فضا میں روکی گئی 30 پروازوں کو لینڈنگ کی کلیئرنس مل گئی، فلائٹ ڈیٹا کے مطابق متعدد پروازیں لینڈنگ کیلئے جدہ ائیرپورٹ کی اپروچ پر ہیں۔
اس سے قبل جدہ ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت روک دی گئی تھی، ذرائع کا کہنا تھا سعودی عرب پہنچنے والی پروازوں کو جدہ ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہیں ملی تھی۔
دوحہ، بحرین، کوالالمپور، القسیم، دبئی، روم، قاہرہ، فرانس، استنبول، تبوک ایمسٹرڈم اور میونخ کی پروازیں لینڈنگ کی منتظر رہیں۔
اسی طرح کراچی، لاہور، دہلی، ڈھاکا، جکارتا، مالے، دمام، فرینکفرٹ، الجزائر، سکاکا، خرطوم کی پروازیں بھی جدہ لینڈنگ کیلئے چکر کاٹتی رہیں۔
DATE . 18/Oct/2026
