امریکہ کے الیکس مچلسن اور برازیل کے جوآؤ۔فونسیکا نیکسٹ جین اے ٹی پی ٹینس کے سیمی فائنلز میں پہنچ گئے۔
جدہ سعودی عرب میں کھیلے جارہے ایونٹ میں الیکس مچلسن نے فرانس کے ’لوکا۔وین۔ایشے‘ کو شکست دیکر لاسٹ فور میں جگہ بنائی۔ مچلسن نے ایک۔4، چار۔2، چار۔3 اورچار۔3 سے کامیابی سمیٹی۔
برازیل کے جوآؤ۔فونسیکا نے امریکہ کے’لرنر۔ٹائن‘ کو چار۔0، چار۔0، ایک۔4اور چار۔2سے مات دیکر سیمی فائنل میں رسائی پائی۔
DATE .DEC/21/2024