
وزیر اعلی ٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیہی خواتین کے لئے خصوصی بسیں چلانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ منصوبے کے تحت ہر دیہی تحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر تک خواتین کے لیے بس سروس شروع کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازنے دوردراز اضلاع میں مرحلہ وار 25بسوں پر مشتمل ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع کرنے کی تجویز کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے انٹر ویلج ٹرانسپورٹ پلان طلب کر لیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جدید ٹرانسپورٹ سسٹم دیہات میں رہنے والی خواتین کا بھی حق ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کی فراہمی سے دیہی خواتین کا اعتماد بڑھے گا اورطالبات اور خواتین کو آمد ورفت میں آسانی ہوگی۔
DATE . Mar/1/2025


