جرمنی کے الیگزینڈر وزیریوو اور امریکہ کے بین شیلٹن کا سفر ختم

میکسیکو میں آکا پلکو اوپن کے مقابلے بھی جاری ہیں۔جرمنی کے الیگزینڈر وزیریوو اور امریکہ کے بین شیلٹن کا سفر جلد ہی تمام ہو گیا۔
آکا پلکو میں کھیلے جارہے اے ٹی پی 500ٹورنامنٹ کے ٹا پ سیڈ جرمنی کے الیگزینڈر زویروو کو امریکہ کے ٹین ایجر لرنر۔ٹائن نے سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ٹائن نے زویروو کو چھ۔تین اور چھ۔چار سے زیر کیا۔
امریکہ کے بین شیلٹن کو بیلجئم کے ڈیوڈ گافن نے سات۔چھ اور چھ۔تین سے سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔
ڈنمارک کے ہولگر ریون امریکہ کے برینڈن ناکاشیما کے خلاف پہلے سیٹ میں ہی میچ جاری نہ رکھ سکے۔
اسپین کے ڈیوڈووچ فوکینا نے امریکہ کے فرانسس تیافو کو چھ۔تین، چھ۔سات اور چھ۔تین سے شکست دے کر چلتا کیا۔
کینیڈا کے ڈینس شیپووالوو نےآسٹریلیا کے الیکس۔مچلسن کو چھ۔چار اور چھ۔تین سے مات دی۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

DATE . Feb/28/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top