جرمن فٹبال لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری: بائر لیورکیوزن کی بوخم کو1۔3سے شکست

جرمن فٹبال لیگ بنڈز لیگا میں بائر لیورکیوزن نے بوخم کو شکست دے دی۔
لیورکیوزن میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے بوخم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے الیکس گارشیا، وکٹر بونیفیس اورامین عدلی نے ایک، ایک گول کیا۔ بوخم کی جانب سے واحد گول ’ فلیکس۔پاسلیک‘ کے حصے میں آیا۔ پوائنٹس ٹیبل پر بائر لیورکیوزن کی ٹیم 59پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ بائرن میونخ 62پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

DATE . Mar/30/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top