جعفر ایکسپریس میں جہنم واصل کئے جانے والے دہشتگردوں کی تصاویر منظر عام پر

جعفرایکسپریس آپریشن میں جہنم واصل کئے جانے والے دہشتگردوں کی لاشوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔
ذرائع کے مطابق تمام دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران جہنم واصل کئے گئے، جعفر ایکسپریس آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور مسافروں کو بازیاب کروایا۔
دہشت گردوں کے پاس بھاری مقدار میں ہر طرح کا غیر ملکی اسلحہ بھی موجود تھا، تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد غیر ملکی اسلحہ سے لیس تھے۔
ہلاک دہشتگرد نہتے اور معصوم مسافروں کو یرغمال بنا کر ڈھال کے طور پر استعمال کرنا چاہتے تھے، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے اور دہشتگردوں کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں

DATE . Mar/19/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top