جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکٹر شاہنواز کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میڈیکل بورڈ کی پانچ رکنی ٹیم نے جاری کی ہے،فوٹو: فائل

میرپورخاص میں جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکٹر شاہنواز کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہو گئی ہے۔

ڈاکٹر شاہنواز کی قبرکشائی کے بعد ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر شاہنواز کی چار پسلیاں ٹوٹی ہوئی پائی گئیں۔جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈاکٹر شاہنواز کے سینے کے پچھلے حصے پر شدید ضرب لگائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق چہرے اور سر کی کھال سمیت ہاتھوں کے ناخن اور  پیر جلے ہوئے پائے گئے۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میڈیکل بورڈ کی پانچ رکنی ٹیم نے جاری کی ہے۔

توہین مذہب کے مقدمے میں نامزد ڈاکٹر شاہنواز کی قبرکشائی کے بعد پوسٹ مارٹم 16 اکتوبرکو کیا گیا تھا۔ ورثاء نے ڈاکٹر شاہنواز  پر تشدد کے خدشات کا اظہار کیا تھا۔

ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس: سندھ حکومت نے جوڈیشل انکوائری کیلئے ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا

ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس: سندھ ہیومن رائٹس کمیشن نے حکومت کو رپورٹ پیش کردی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top