جنوبی افریقا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 13 دسمبر کو کھیلا جائے گا

سنچورین ۔11دسمبر (اے پی پی):جنوبی افریقا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 13 دسمبر کو سپر سپورٹس پارک،سنچورین میں کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقا کی ٹیم کو پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پروٹیز نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں گرین شرٹس کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ جنوبی افریقا پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی،تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے علاوہ دو ٹیسٹ میچز بھی کھیلے گی۔

تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے جس میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔پاکستان ٹیم کی قیادت مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ پروٹیز ٹیم کو ہینرک کلاسن لیڈ کر رہے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 13 دسمبر سپر سپورٹس پارک، سنچورین جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 14 دسمبر کو وانڈررز سٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ٹی ٹونٹی سیریز کے تینوں میچز نائٹ ہوں گے اور فلڈلائٹس کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔

– Advertisement –
DATE .DEC /11 /2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top