جنوبی افریقہ اور انگلینڈ آج کراچی میں مدمقابل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گیارہویں میچ میں آج جنوبی افریقہ اور انگلینڈکی ٹیمیں کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔
میچ دن 2 بجے شروع ہوگا اور پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھایا جائے گا۔گروپ بی سے انگلینڈ کی ٹیم پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے۔ جبکہ سیمی فائنل میں جگہ پکی کرنے کے لئے جنوبی افریقہ کو فتح کی ضرورت ہے۔ ہار کی صورت میں سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان رن ریٹ پر ہوگا۔ جس میں جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط ہے تاہم انگلینڈ سے بڑے مارجن سے شکست افغانستان کی یہ مشکل بھی آسان کر سکتی ہے۔

DATE . Mar/2/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top