
پاکستان آرمی کے نعمان خان نے ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپین شپ میں طلائی تمغہ جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کیا۔
32ویں ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپین شپ کا انعقاد کوریا میں ہوا، ایونٹ میں پاکستان سے 10 کھلاڑی شریک ہوئے، جن میں سے دو کا تعلق پاکستان آرمی سے تھا۔ نعمان خان نے بوائز انڈر 15 میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ چیمپین شپ میں پاکستان کے علاوہ تھائی لینڈ،عراق ،ملائیشیا ،سری لنکا، بھارت ،جنوبی کوریا، ایران، متحدہ عرب امارات ،کویت اور سعودی عرب کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے-
DATE . July/11/2025