جنگ میں انسانیت کے تحفظ پر اعلیٰ سطحی عالمی کانفرنس کا انعقاد 2026 میں ہوگا

ریو ڈی جنیرو ()
برازیل، چین، فرانس، اردن، قازقستان، جنوبی افریقہ اور انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ وہ 2026 میں جنگ میں انسانیت کے تحفظ پر اعلیٰ سطحی عالمی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ 6 ممالک اور انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس نے ایک سال قبل ” گلوبل آئی ایچ ایل ( انٹرنیشنل ہیومنیٹیرین لاء ) انیشی ایٹو کا آغاز کیا تھا، جس کا مقصد عالمی سطح پر بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں کے موجودہ رجحان کو روکنا ہے۔ یہ اقدام تمام عالمی تنازعات کے لیے ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرتا ہے، جس کا مقصد انٹرنیشنل ہیومنیٹیرین لاء کے مساوی اور عالمی اطلاق کو یقینی بنانا ہے۔ اب تک، دنیا بھر کے 89 سے زائد ممالک اس اقدام میں شامل ہو چکے ہیں۔ 27 ممالک مشترکہ طور پر 7 موضوعاتی امور کے گروہوں کی قیادت کر رہے ہیں، جو انٹرنیشنل ہیومنیٹیرین لاء کی تعمیل کو فروغ دینے اور جنگ کی شکلیں تبدیل ہونے سے پیدا ہونے والے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے عملی تجاویز تیار کر رہے ہیں۔ گزشتہ ایک سال کے دوران، 130 سے زائد ممالک نے انٹرنیشنل ہیومنیٹیرین لاء کی تعمیل کے فروغ کے موضوع پر عالمی اور علاقائی مشاورتوں میں حصہ لیا ہے ۔
مذکورہ چھ ممالک اور انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس کی جانب سے جاری کردہ اس بیان میں مسلح تنازعات میں شامل تمام فریقوں سے انٹرنیشنل ہیومنیٹیرین لاء کی پاسداری کرنے کی اپیل کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ تمام ممالک، بشمول وہ ممالک جو دوسرے ممالک پر قابض ہیں ، اس قانون کے مکمل احترام اور اس کی تعمیل کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہیں ۔

DATE . Sep/22/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top