جنیوا میں کشمیری وفد کا اقوامِ متحدہ کے دفتر کے باہراحتجاجی مظاہرہ

News Image

جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 61ویں اجلاس میں شریک کشمیری وفد نے عالمی ادارے کے ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاجی مظاہرے کے دوران عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے فوری حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

مقررین نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بگڑتی ہوئی سیاسی اور انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے علاقے میں اختلافی آوازوں کو دبانے کے لیے کالے قوانین کا استعمال تیز کر دیا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی فوری رہائی کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

DATE . Mar/15/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top