
ووہان:ووہان اوپن کا فائنل امریکہ کی ’جیسیکا پیگولا‘ اور ’کوکوگاف‘ کے درمیان کھیلا جائےگا۔
ووہان میں جاری ڈبلیو ٹی اے ماسٹرز1000کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر چھ امریکی کھلاڑی ’جیسیکا پیگولا‘ عالمی نمبر ایک ’آریناسبالینکا‘ کو شکست دی۔ پیگولا نے پہلا سیٹ 6۔2سے ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کیا اور اگلے دو سیٹ 4۔6اور 6۔7سے جیت کر فائنل میں جگہ بنائی۔
دوسرے سیمی فائنل میں فرنچ اوپن چیمپئن امریکہ کی ’کوکو گاف‘ نے اٹلی کی ’جیسمین پاؤلینی‘ کو سٹریٹ سیٹس میں ہرایا۔ گاف نے پاؤلینی کو 4۔6اور 3۔6سے مات دیکر سال میں تیسرے ڈبلیو ٹی اے1000 کے فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔
DATE . Oct/14/2025


