
کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
30سالہ بولر نے یہ کارنامہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں حسن نواز کو صرف ایک رن پر آؤٹ کر کے سر انجام دیا، حسن علی نے 84 اننگز میں سب سے زیادہ 116 وکٹیں اپنے نام کیں۔اس سے قبل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ وہاب ریاض کے پاس تھا جنہوں نے 87 اننگز میں 113 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔حسن علی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔حسن علی پی ایس ایل 10 میں اب تک 3 میچز میں 8 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
DATE . Apr/19/2025


