
غزہ جنگ بندی معاہدے کے ثالث مصر اور قطر سے مذاکرات کے بعدحماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کا چھٹاتبادلہ آج ہو گا۔۔۔
حماس کی طرف سے آج مزید 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔۔۔ حماس نے رہا کئے جانیوالے اسرائیلی قیدیوں کے نام جاری کر دئے ہیں جن میں الیگزینڈر تروفانوف، ساگوئی ڈیکل-چن اور یائر ہورن شامل ہیں ۔۔۔ 3اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں قید 369فلسطینیوں کو رہاکیاجائےگا۔۔۔ جن میں سے36فلسطینی عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں ۔۔۔
اسرائیل نے کہا ہے کہ حماس نے اگر آج تک جنگ بندی معاہدے کے تحت تین اسرائیلی یرغمالی رہا نہ کیے تو غزہ پر دوبارہ حملہ شروع کر دیں گے ۔۔۔اقوام متحدہ نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں مسلسل انسانی تباہی سے بچنے کے لیے مستقل جنگ بندی کی کوششیں کی جانی چاہئیں۔۔۔
دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں سولہ فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔
اس پوسٹ کو شیئر کریں
DATE . Feb/16/2025