حُریت کانفرنس کے سینئررہنمامیر واعظ عمرفاروق کا کشمیری نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ عالمی برادری سے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کرداراداکرنے کی اپیل

کُل جماعتی حُریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے غیر قانونی طور پر قید تمام کشمیری رہنماؤں، کارکنوں، وکلاء، صحافیوں اورانسانی حقوق کے کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میرواعظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں ہزاروں نظربند کشمیریوں کی رہائی کا مطالبہ دہراتے ہوئے ان کے منصفانہ ٹرائل اور قانونی عمل تک رسائی پر زور دیا۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سرکاری ملازمین کی برطرفی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خوف و دہشت اور جابرانہ ہتھکنڈوں کی بنیاد پر جموں وکشمیر پر اپنا تسلط برقرار رکھے ہوئے ہے۔

DATE. DEC /12/2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top