حکومتِ پاکستان اور امریکہ کے درمیان “روزویلٹ ہوٹل” سے متعلق اہم معاشی تعاون کے فریم ورک کا باضابطہ آغاز

News Image

نیویارک:حکومتِ پاکستان اور امریکہ کے درمیان نیویارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل سے متعلق ایک اہم معاشی تعاون کے فریم ورک کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔


جاری اعلامیہ کے مطابق اس سلسلے میں امریکی ادارے U.S. General Services Administration کے ساتھ ہوٹل کی آپریشن، دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور ممکنہ ری ڈیولپمنٹ کے حوالے سے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔
یہ پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ کے خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف کی کوششوں سے ممکن ہوئی۔

دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو باضابطہ شکل دینے کے لیے مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد نجکاری پالیسی کے مطابق اس اثاثے کی زیادہ سے زیادہ قدر حاصل کرنا اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

DATE . Feb/20/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top