حکومتی اداروں کی جانب سے ملکی معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات جاری ہیں جن کے واضح ثمرات سامنے آرہے ہیں۔ ملک بھرمیں گزشتہ سال ستمبرمیں بجلی چوروں کے خلاف شروع کی گئی مہم سے اب تک 133 ارب سے زائد رقم وصول کرنے کیساتھ اب تک ستاسی ہزار516 سے زائد بجلی چور گرفتار کئے گئے۔گزشتہ ہفتے ملک بھر سے بجلی چوروں سے 92 کروڑ سے زائد رقم وصول کی گئی اور 173 بجلی چور گرفتارکئے گئے۔متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائی جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں
Date . Dec /2/ 2024