حکومت احتجاج کی آڑ میں بلوچستان کو غیر مستحکم نہیں ہو نے دے گی،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد-ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ حکومت احتجاج کی آڑ میں بلوچستان کو غیر مستحکم نہیں ہو نے دے گی، احتجاج کرنے والوں کا دہشت گردوں کے ساتھ گٹھ جوڑ سامنے آچکا، دہشت گردوں کی مدد کے لیے سڑکوں کی بندش اور دیگر تخریب کار سرگرمیاں ناقابل قبول ہیں۔
صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ماہرین کے بیان میں دہشت گرد حملوں سے ہونے والی عام شہریوں کی ہلاکتوں کو کم کرکے پیش کیا گیا، اقوام متحدہ کے چند ماہرین کی رپورٹ اپنی مرضی اور غیر مصدقہ میڈیا رپورٹس پر مبنی ہے ، ضروری ہے کہ اس نوعیت کے بیانات حقیقت پر مبنی ہوں اور صورتحال کے مکمل تناظر کی عکاسی کریں۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ معاون خصوصی طارق فاطمی امریکہ اور برطانیہ کے دورے پر ہیں، ترجمان نے بتایا کہ طارق فاطمی امریکی حکام سے پاک امریکہ تعلقات کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ نمائندہ خصوصی صادق خان کا دورہ افغانستان مثبت رہا،صادق خان نے جعفر ایکسپریس دہشت گرد حملے اور افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں سمیت تمام معاملات افغان عبوری حکومت سے اٹھائے ہیں ۔
ترجمان نے کہا کہ نمائندہ خصوصی نے افغان عبوری حکومت کے ساتھ ملاقاتوں میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا

DATE . Mar/28/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top